اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں ملاقات کی جس پر سعودی عرب نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مصر کی مدد روکنے کی دھمکی دیدی ہے۔مصر کے ایک اعلی سفارتکار کے مطابق سعودی عرب نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کرکے ایران کے ساتھ مصری وزير خارجہ کی ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب نے مصری وزير خارجہ سامح شکری کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا جس میں مصری وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان اختلاف کا اعتراف کیا تھا۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مصر شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ہے جبکہ سعودی عرب صدر اسد کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
.....
/169